جرگہ ہال میں پیش آنے والا واقعہ کسی کی سازش نہیں بلکہ حادثاتی طور پر پیش آیا تھا۔ انفرادی واقعات کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں ہے، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کی جائے گی۔ جماعت اسلامی باجوڑ مہنگائی کے خلاف یکم نومبر کو ضلع باجوڑ میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے ایک روزہ دورہ باجوڑ کے موقع المرکز اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں سول کالونی جرگہ ہال باجوڑ میں پیش آنے والا واقعہ کسی کی سازش نہیں بلکہ حادثاتی طور پر پیش آیا تھا۔ انفرادی واقعات کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں ہے، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کی تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ایک ہفتہ میں کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد واقعہ میں ملوث جماعت کے کارکنان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر میں نے محسن داوڑ سے معذرت کی اور انہوں نے میری معذرت قبول کیا۔ انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوںنے المرکزی اسلامی میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کے خلاف یکم نومبر سے ایک زبردست تحریک کا آغاز کریں گے جس کی ابتداضلع باجوڑ سے ہوگی۔ پی ٹی آئی ملک کے لیے ایک لاعلاج بیماری ہے، پی ٹی آئی کشمیر کو فروخت کررہی ہے، معیشت کا بیڑہ غرق کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی حکومت نے ملکی قرضہ 44ہزارپانچ سو ارب تک پہنچایا اور ملک کو اب آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ رہی ہے۔ اسی حکومت میں چینی کی قیمت سو روپے سے اوپر جارہی ہے ، جبکہ زرعی ملک میں آٹا اور گندم ناپیدہورہی ہے۔ پٹرول ایک لیٹرل میں موجودہ حکومت 60 ٹیکس لے رہاہے، بجلی و گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔نااہل حکومت نے اداشدہ بلوں میں جرمانہ لگایا ہے جو مستقبل کے بلوں میں وصول کی جارہی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا یہ حال ہے کہ خود حکومت اعتراف کررہی ہے کہ 30لاکھ آفراد لوگ افرادموجودہ حکومت میں بے روزگار ہورہے ہیں۔
جرگہ ہال میں پیش آنے والا واقعہ کسی کی سازش نہیں بلکہ حادثاتی طور پر پیش آیا تھا۔ مشتاق احمد خان
You might also like