قبائلی عوام کا ماضی جدوجہد اور شجاعت سے بھرا پڑا ہے۔ ڈی آئی جی محمد اعجازخان

0

 باجوڑ میں ڈی ائی جی مالاکنڈ ڈویثرن محمد اعجاز خان  نے آج  اُتمان خیل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔  ڈی ائی جی کی آمد پر باجوڑ پولیس کیجانب سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔  جس کے بعد ڈی آئی جی  نے پاک ارمی کے زیر تربیت باجوڑ پولیس  اہلکاروں کی تربیت کا معائنہ بھی کیا۔  یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس لائینز میں پودا بھی لگایا۔نئے پولیس اسٹیشنز کے قیام اور پولیس سروس کارڈز کے اجراء  پرضم شدہ اضلاع میں باجوڑ سبقت لے گیا۔  ڈپٹی انسپکٹر جنرل مالاکنڈ ڈویثرن محمد اعجاز خان نے تحصیل اُتمان خیل قذافی میں پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں آمد پر ڈی پی او  باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق، سینیٹر ہدایت اللّٰہ خان اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔  پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کو سلامی پیش کی۔ ڈی ائی جی نے اُتمان خیل پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا  اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق نے ڈی ائی جی کو پولیس اسٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی ائی جی نےآج باجوڑ میں تیسرے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللّٰہ عباسی  ڈی ائی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او باجوڑ کی درخواست پر باجوڑ میں آٹھ نئے تھانوں کے قیام کی منظوری دے چکے ہیں۔ پولیس اور تھانوں کے نظام میں بہتری کیلئے باجوڑ پولیس بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور انشاء اللّٰہ مزید 07 نئے پولیس اسٹیشن بھی جلد کام شروع کر دیں گے۔ منعقدہ تقریب میں شرکاء، عمائدین اور بعد میں خار میں پاک آرمی کے زیر تریبت باجوڑ پولیس اہلکاروں سے اپنے خطابات  میں مہمان خصوصی نے کہا کہ قبائلی عوام کا ماضی قربانیوں، جدوجہد اور شجاعت سے بھرا پڑا ہے یہاں تک کہ کشمیر کی ازادی کی داستان سے  پوری دنیا واقف ہے۔ اس طرح دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سابقہ لیویز و خاصہ دار اور یہاں کے اکّابرین کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا مزید زیر تربیت پولیس جوانوں کو کہا کہ ٹریننگ کے بعد آپ لوگوں نے اَحسن اور منصفانہ طور پر عوام کی خدمت کرنی ہے آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ انسپکٹر جنرل اف پولیس جناب ثناء اللّٰہ عباسی کی توجہ بالخصوص قبائلی اضلاع پر مرکوز ہے۔ اس ٹریننگ کے علاوہ بونیر اور سوات میں جاری تربیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت سابقہ لیویز اور خاصہ دار کے پولیس میں انضمام پر انکی استطاعت بڑھانے میں سنجیدہ ہے۔ ڈی ائی جی نےکہا کہ ضم شدہ اضلاع میں باجوڑ پہلا ضلع ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں نئے پولیس اسٹیشنز قائم ہونے جا رہے ہیں  سابقہ لیویز اور خاصہ دار کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے انہیں پولیس سروس کارڈ ایشو کیے گئے ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ باجوڑ اس لحاظ سے پہلا صوبے کا پہلا ضلع  ہے جہاں کے اہلکاران کو سی پی او قائم ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے ڈیٹابیس سے کارڈ  فراہم  کئے گئے ہیں جو کہ مشین ریڈیبل ہیں۔ڈی ائی جی کو زیر تربیت اہلکاروں کی جاری ٹریننگ  کے بارے آرمی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی ائی جی محمد اعجاز خان کو بتایا گیا کہ 250 سابقہ خاصہ دار  اور لیویز اہلکاروں کو پولیس کی بہترین ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ٹریننگ میں ٹرینیز کی جسمانی فٹنس،مرّوجہ پولیس قوانین، بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعدادکار بڑھانے جیسے مضامین شامل ہیں۔اس موقع پر زیرتربیت اہلکاروں نے ڈی ائی جی کو پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے پیش کیے جس میں اسلحہ کا استعمال، پی  ٹی، اَن آرمڈ کمبیٹ اور دیگر آپریشنز شامل تھے۔ڈی ائی جی نے معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کے افیسر ز اور جوانوں کاشکریہ ادا کیا اور کم وقت میں پیشہ ورانہ  تریبت حاصل کرنے پر پولیس جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیر پاؤ بھی انکےہمراہ تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.