ڈاکٹر صاحب دینی قوتوں کی ایک توانا آواز تھی جنہیں ملک دشمن عناصر نے خاموش کروادیا۔ مسئول وفاق المدارس العربیہ ضلع باجوڑ
قائدین وفاق کے حکم کے مطابق ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔ مولانا ذاکراللہ
ڈاکٹر صاحب دینی قوتوں کی ایک توانا آواز تھی جنہیں ملک دشمن عناصر نے خاموش کروادیا. میں حکومت وقت اور مقتدر قوتوں سے ڈاکٹر صاحب کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کی اپیل کرتا ہوں۔ ہم اپنے قائدین وفاق کے حکم کے منتظر ہیں جب اکابرحکم کریں گے تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے اگر علما کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج کی صورت میں تمام نقصانات کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔
ان خیالات کا اظہاروفاق المدارس العربیہ ضلع باجوڑ کے مسئول اور جامعہ مدینۃ العلوم باجوڑ کے مہتمم مولانا ذاکر اللہ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اہلیان پاکستان سے پر امن رہنے کی درخواست کرتا ہوں.دکھ درد اور غم کی اس گھڑی میں ہم مولانا کے اہلخانہ اور جامعہ فاروقیہ کیساتھ شریک ہیں رب کریم سے دعا گو ہوں کہ اللہ ڈاکٹر صاحب کے جملہ مساعی قبول فرمائیں۔ اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔