تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد

0

باجوڑ: تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔ حساس اداروں کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے باجوڑ کی تحصیل سالارزئی علاقہ درہ میں ایک آپریشن کے دوران دھشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں بارود ، آئی ای ڈیز اور مارٹر گولے برآمد کر کے تفتیش شروع کردی۔ مذکورہ اسلحہ وگولہ بارود دہشت گردوں نے تخریب کاری کے غرض سے رکھا تھا۔ علاقے کے قبائلی عمائدین اور عوام نے فورسز کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.