باجوڑ ، چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر غازی خالد کے رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔ ہم غازی خالد کے کارنامے پر فخر کرتے ہیں ۔ ایسے غازیوں صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ختم نبوت کے تحفظ کے خاطر ہم ہر قسم کے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ نے علاقہ کسئی تحصیل سالارزئی باجوڑ میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں مقامی علمائے کرام کے علاوہ سابق ممبرصوبائی اسمبلی و سینئر رہنما جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا مفتی کفایت اللہ ،، جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید، جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام ضلع باجوڑ مولانا محمد لائق ، مولانا فضل محسن اور حاجی سیدبادشاہ نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک مخصوص لابی نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ہم پر مسلط کیا ہوا ہے جس کو روز اول سے ہم نہیں مانتے۔ختم نبوت کے قوانین میں رد و بدل اور قادیانیوں کو ریلیف دینے کے لیے موجودہ حکومت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام روز اول سے برسر پیکار ہے۔مولانا عبد الرشید نے کہا کہ ہم قبائل کے حقوق کے لیے پہلے سے آواز اٹھا رہے تھے اور اب بھی اٹھا رہے ہیں ہم انضمام کے مخالف اس لے تھے کہ اس میں ہمارے حقوق غصب ہورہے تھے اور یہ سب دیکھ رہے ہیں کہ آج قبائلی عوام مایوس ہیں۔ انضمام کے وقت عوام کے ساتھ وعدے کئے گئے تھے کہ ہم سالانہ قبائل کو سو ارب روپے این ایف سی فنڈ دیں گے آج دو سال سے زیادہ عرصہ ہوا لیکن قبائل کو وہ رقم نہیں ملا۔ تحصیل سالارزئی کے امیر مولانا فتح اللہ حقانی نے کہا کہ ہم مرکزی رہنماں کے آواز پر لبیک کہتے ہیں اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ناجائز حکومت سے عوام کو آزاد کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اس عقیدے کے تحفظ کے لیے ہمارے اکابر نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہم بھی کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر غازی خالد کے رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔ مفتی کفایت اللہ
You might also like