ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے جمعہ کے روز ڈی سی دفتر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر11جنوری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر منسٹر عشر وزکوٰۃ انورزیب خان کے فرزند سکندر خان،ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی،NSTOP ڈاکٹر حمایت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام موجود تھے۔ ڈی سی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے تقریباً 2 لاکھ 9 ہزار84 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے پولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور گھرگھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔