عوام نوٹیفائیڈ سروسز بروقت فراہم نہ ہونے کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں۔ دفتر میں سادہ کاغذ پر درخواست دیں،1800پر فون کال کریں یا سیٹیزن فورٹل کے ذریعے بھی شکایت درج کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خدمات کمیشن ضلع باجوڑ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رحمت حسین نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام خدمات کے حصول میں مشکلات اور رہنمائی کیلئے خدمات کمیشن ضلع باجوڑ کے دفتر سے رابطہ کریں۔ ضلع باجوڑ میں 41نوٹیفائیڈ سروسز کے فراہمی کیلئے وقت کا تعین کردیاگیاہیں مثلاََ ڈومسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے10دن مقرر کئے گئے ہیں اگر دس دن کے اندر اندر ڈومیسائل نہیں ملتا تو آرٹی ایس کے دفتر سے رابطہ کیا جاسکتاہے جبکہ دیگر سروسز بھی ایک پمفلٹ میں درج ہیں اور یہ پمفلٹ کسی بھی وقت دفتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ خدمات کمیشن (RTS) کا بنیادی مقصد عوام کوسرکاری محکموں سے معیاری سروسز کی فراہمی،سرکاری محکموں میں شفافیت لانا اور مقرر ہ وقت میں خدمت کی فراہمی کویقینی بناناہے، اگر کوئی بھی ادارہ مقررہ وقت میں نوٹیفائیڈ خدمت کوفراہم نہیں کریگا تو کمیشن مذکورہ ادارے کیساتھ رابطہ کریگا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے یا ٹال مٹول کی صورت میں خدمات کمیشن ایک ماہ کے اندر اندر کیس کریگا اورمتعلقہ محکمہ کے آفیسر کو 25ہزار روپے جرمانہ کیاجائیگا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شہری جعلی یا جھوٹی شکایت کریگا تو اُس کو 50ہزار روپے جرمانہ کیاجائیگا اور یہ جرمانہ حکومتی اداروں کا وقت ضائع کرنے کے عوض وصول کیا جائیگا۔ شکایت درج کرنے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رحمت حسین نے بتایا کہ شہری پاکستان سیٹیزن فورٹل پر بھی شکایت کرسکتے ہیں اور 1800پر کال بھی کرسکتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص پڑھا لکھا نہیں ہے اور وہ موبائل پر شکایت درج نہیں کرسکتا تو وہ ہمارے دفتر آکر سادہ کاغذ پر درخواست دے سکتاہے۔انھوں نے کہا کہ خواتین کو شکایت درج کرنے کیلئے فون کال پر صرف خواتین کیساتھ گفتگو کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اور ساتھ ساتھ تین زبانوں انگریزی، اردو اور پشتو میں شکایت درج کیاجاسکتاہے۔
عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔خدمات کمیشن باجوڑ
You might also like