۔ تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی ضلع باجوڑ کا ایک اہم اجلاس صدیق آباد پھاٹک میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں حاجی حاضر محمد ، چیف آرگنائزر ڈاکٹر نوابزادہ شاہد ، محمد اسماعیل خان ، ڈاکٹر رحمت اللہ ، ڈاکٹر سعید اللہ ، سرفراز خان ، ظریف خان اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طورپر حاجی حاضر محمد خان کو چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ باقی عہدیداروں کا انتخاب بعد میں عمل میں لایا جائیگا ۔ اس موقع پر اُن کو ہارپہنائے گئے اور مبارکباد دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین حاجی حاضر محمد نے انتخاب پر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساتھیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ اس پر پورا اُترنے کی کوشش کرونگا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ۔