کمانگرہ کے اقوام کا ڈی سی باجوڑ فیاض شیرپاؤ کے ساتھ جرگہ،لیز مقامی شخص کو دینے کا فیصلہ

0

باجوڑ  ، کمانگرہ کے اقوام کا ڈی سی باجوڑ فیاض شیرپاؤ کے ساتھ جرگہ ، کمانگرہ کے مقامی افراد کے علاوہ کسی شخص کو لیز نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار کمانگرہ کے عمائدین اور مشران کا ڈی سی آفس میں منعقدہ خصوصی جرگہ کے موقع پر ڈی سی باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے مشران سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر کمانگرہ قوم کے مشران عبداللہ جان ، محمد جلیل ، رحمت ولی ، اکبر سید ، حبیب ، اسحاق ، انورعلی اور سبحان بھی موجود تھے۔ مشران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے کہا کہ کمانگرہ کے اقوام کو اعتماد میں لیے بغیر کسی کو لیز نہیں دیا جائے گا۔ کیونکہ یہ مقامی لوگوں کا حق ہے ۔ ہم مقامی لوگوں سے کسی قسم کے ظلم و زیادتی برداشت نہیں کریں گے ۔ اس موقع پر کمانگرہ کے مشران نے کہا کہ اب تک جن لوگوں نے لیز کیلئے اپلائی کیا ہے وہ سب غیر قانونی اور قوم کے مرضی کے خلاف ہے ۔ مسمی محمد عمر اور ان کے پانی جاری ہونے والے لیز کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس میں مائن مالکان کی رضامندی شامل نہیں ۔اس موقع پر ڈی سی باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے انہیں مکمل یقین دہانی کرائی کہ ان کیساتھ مکمل انصاف ہوگی بے انصافی نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیز کے لیے اجلاس عام ہوگا جس میں کمانگرہ کے تمام اقوام کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کمانگرہ اقوام کے مشران نے ڈی سی باجوڑ کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.