، قاسمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام تھلییسیمیا آگاہی پروگرام کا انعقاد

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل لوئی ماموند علاقہ غونڈئی میں قاسمی فاونڈیشن (رجسٹرڈ ضلع باجوڑ کے۔پی۔کے)کے زیر اہتمام تھلیسیمیا آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کوارڈینیٹر لعل محمد بہار نے قاسمی فاونڈیشن کی خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔اس کے ساتھ ساتھ تھلیسیمیا بارے لوگوں کو تفصیل سے آگاہی دی گی۔تھلیسیمیا کے علامات،اس بیماری سے منسلک احتیاطی تدابیر،اور بلڈ ڈونیشن بارے تفصیلی لیکچر دیا گیا۔بہار کے علاوہ آفس سیکرٹری ولی اللہ، سوشل میڈیا انچارج نعمت اللہ اور سپورٹس انچارج نصیراللہ نے بھی سامعین کو فاونڈیشن بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔قاسمی فاونڈیشن کے اس اقدام کو علاقہ مکینوں نے بہت سراہا اور کہا کہ قاسمی فاونڈیشن وہ واحد فلاحی تنظیم ہے جس نے ہر قدرتی آفت اور دوسرے علاقائی مسائل پر توجہ دے کر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ آگاہی وہ چیز ہے جو مستقل طور پرلوگوں کو ذہنی طور تیار کرکے مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔آخر میں علاقہ مکینوں نے ہرقسم جانی و مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.