باجوڑ(نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق 10 بیلن ٹری ایفاریسٹریشن پروجیکٹ باجوڑفارسٹ کے زیر اہتمام تقسیم پودا جات کے سلسلے میں لوئے سم میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم ، انجنیئر خائستہ محمد ، حضرت یوسف دانش اور الیاس لالا نے شرکت کی۔ تقریب میں لوگوں میں مفت پودے تقسیم کیے گئے اور اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے پود لگا کر باقاعدہ طور پر شجر کاری کا آغاز بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم اور دیگر نے کہا کہ ملک کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے اس کے مقابلے کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام زیادہ سیزیادہ درخت لگائیں۔