آج عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے زیر اہتمام خدائی خدمتگار غلام رسول خان عرف طور لعلی کاکا کی برسی انتہائی عقیدت اور احترام کیساتھ منائی گئی!
خار باجوڑ کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت اے این پی تحصیل خار صدر اجمل تنہا منقعد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی!
مقررین ضلعی صدر گل افضل خان، پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کرنے والے پی پی پی ضلعی صدر اورنگ زیب انقلابی__ صوبائی جاینٹ سیکٹری شاہ نصیر خان، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور طور لعلی کاکا کے بڑے بیٹے ڈاکٹر غلام حبیب، ضلعی جنرل سیکٹری نثار باز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صدیق اکبر جان ، تحصیل صدر اجمل تنہاء، خدائی خدمتگار شیر محمد لالا، ملنگ جان اور پی ایس ایف ضلعی صدر سخی بہادر نے خطاب کرتے ہوئے،
خدائی خدمتگار طور لعلی کاکا کے خدمات اور قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی،اور انکی خدمات اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا،
کاکا عوامی نیشنل پارٹی کا سرمایہ تھا اور وہ باچاخان بابا اور ولی خان بابا کے سچی پیروکار تھے،اج اس تحریک کے سو سال پوری ہوچکے ہیں اور پارٹی ملک سمیت دنیا بھر میں اس قومی تحریک جشن اور تقریبات منقعد کررہے ہیں،
یہ تحریک طورلعلی کاکا جیسے خدائی خدمتگاروں کے بدولت آج اس نئے نسل تک منتقل ہوچکا ہیں!
کاکا پختون قوم کے خاطر پارٹی کے دوسرے بڑی لیڈر شپ کیساتھ 16 سال جلاوطن رہے، انہوں نے قوم کے خاطر نہ اپنے بچوں کا خیال رکھا اور نا اس کی کوئئ پروا کیا، کبھی بھی پختون قومی حقوق سے ایک اینچ پیچھے نہیں ہٹیں، ھمیشہ اپنے نظریہِ اور فلسفہ پہ پہاڑ کی طرح ڈٹے رہیں!
اور مرتے دم تک عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ رہے !
پروگرام میں مشہور شاعر سلطان یوسف سلطان نے اپنا کلام پیش کیا !
جبکہ پروگرام میں دیگران مشران صوبائی کونسل کے ممبر ملک گل زادہ ، صوبائی کونسل کے رکن متہ شاہ ملک، ضلعی نایب صدر خان بہادر لالا، ضلعی کلچر سیکٹری عجب خان،
ضلعی کونسل کے ممبر آمین الرحمن ،تحصیل جی ایس حنیف لالا، این وائی او سابقہ صدر اسحاق خان، تحصیل سلارزو صدر شاہ خالد سمیت زیلی تنظیمی پختون ایس ایف، این وائی او، ملگری پیرامیڈیکس، ملگری لیکوالان اور طور لعلی کاکا کے خیلجی خاندان نے خصوصی شرکت کی،
پروگرام میں طور لعلی کاکا سمیت تمام مشران کیلے خصوصی دعائیں مانگی گئے، اور طور لعلی کاکا کے بڑے بیٹے ڈاکٹر غلام حبیب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا !
عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ !