باجوڑ ، اقوام ماندل کا بنیادی حقوق کیلئے ایم این اے ہاس کے سامنے احتجاجی دھرنا ، ضلعی انتظامیہ کے یقین دہانی پر دھرنا ملتوی
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل سلارزء علاقہ ماندل کے عوام نے اپنے علاقے کے بنیادی حقوق کیلئے اسی حلقے سے منتخب ایم این اے گلداد خان اور ایم پی ایانجنیئر اجمل خان کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس دوران مین باجوڑ پشاور شاہراہ کئی گھنٹوں تک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہی۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کے نمائندگی پر اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم کی دھرنا شرکا کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ملتوی کردیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ماندل کی بجلی ایک ہفتے کے اندر اندر بحال کی جائے ۔ ماندل کے سکولوں میں ایک ہفتے کے اندر اندر سٹاپ مکمل کیا جائے۔ تنگی شاہ اور مانوگے روڈز تین مہینوں کے اندر اندر پختہ کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماندل پل پر تین مہینوں کے اندر اندر کام شروع کیا جائے ورنہ بصورت دیگر ہم دوبارہ دھرنا شروع کریں گے ۔
اقوام ماندل کا بنیادی حقوق کیلئے ایم این اے ہاس کے سامنے احتجاجی دھرنا
You might also like