باجوڑ تفصیلات کے مطابق انعام تحصیل ماموند کے علاقہ خورو چینہ گئی سے تعلق رکھنے والے منور اور فضل حکیم کے درمیان گذشتہ 27 سال اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔ سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک خالد خان کے قیادت میں جرگہ کے کوششوں سے یہ دشمنی ختم ہوکر دوستی میں تبدیل ہوگئی۔پروگرام کا انعقاد سابقہ امیدوار صوبائی ملک اسمبلی خالدخان کے حجرے میں ہوا۔ تقریب میں جرگہ ممبران ملک خالدخان،ایس ایچ او تھانہ ناوگئی فضل الرحمن،مفتی عبدالحق،ملک محمدفقیر ،ملک شہزادہ،ملک نواب اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔صلح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک خالد خان نے کہا کہ دونوں فریقین کا شکر گذار ہوں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ہمیں فیصلہ کرنے کا اختیار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں ان تمام مسائل کا آسان حل مقامی جرگہ میں ہے جس کے ذریعے سے ہمارے مسائل گھر کے دہلیز پر باآسانی حل ہوسکتے ہیں۔ فریقین نے جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھائیوں کے طرح رہنے کا عزم کیا۔