امت مسلمہ کے لئے حج و عمرہ پر عائد پابندیاں ختم کی جائی۔حرمین شریفین کے سفر کو مسلمانان دنیا کے لئے کھول دیا جائے۔حکومت پاکستان تمام DTSہولڈر کے سالانہ فیس کو کم از کم 3سالوں تک معاف کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار باجوڑ ٹریولز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نعیم اللہ خان ، اصغر خان ، قار ی عبدالمجید ، صوفی حمید ، ملک گل کریم خان سلارزئی اور دیگر نے آل عمرہ گروپ پاکستان کے زیر اہتمام باجوڑپر یس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر باجوڑ کے تمام ٹریول گروپس کے ممبران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہر ٹریولزایجنسی کو 50لاکھ روپے بغیر سود کا قرضہ دے، تاکہ یہ لوگ اپنا کاروبار دوبارہ بحال کرسکے۔حکومت پاکستان تمام ائرلائین کو غریب مسافر خصوصا سعودی مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے سے روک دے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام پر عالمی وباکورونا کی وجہ سے حرمین شریفین کے دروازے گزشتہ سال فروری سے تا حال بند ہے،جس کی وجہ سے ہمارے ٹریولزفیلڈ کا چونکہ زیادہ تر انحصار انہیں بابرکت سفروں پر تھا اس بندش کی وجہ سے ہمارا کاروبار مکمل طور پر ختم ہوگیاہے۔ جس سے لاکھوں نوجوانان بے روزگار ہوئے ہیں ، دفاتر بند پڑے ہیں، حکومت ہر طبقے کے لئے ریلف پیکجز کا اعلان کررہی ہیں اور دوسری طرف ٹیکسوں کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے جمع کرانیوالے ان ایجنسیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے لئے حج و عمرہ کی پابندیاں ختم کی جائی، انہوں نے کہاحرمین شریفین کے سفر کو مسلمانان دنیا کے لئے کھول دیا جائے۔