یوم یکجہتی کشمیربھرپور یکجہتی اور جوش و جذبے کے ساتھ ضلع باجوڑ میں منایا گیا

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) یوم یکجہتی کشمیربھرپور یکجہتی اور جوش و جذبے کے ساتھ ضلع باجوڑ میں منایا گیا تا کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں یکجہتی کا اظہار کیا جاسکے۔ سول کالونی خارمیں ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے محمد فیاض خان شیرپاؤ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی میں ضلعی پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق، ضلعی انتظامیہ اور لائن محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور بھارتی فورسز اور ہندوستانی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بعد ازاں، خار صادق آباد روڈ پر بھی گاڑیوں کی ریلی نکالی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.