ایم این اے گل ظفر خان اور صوبائی انورزیب خان نے برسدین روڈ کا باقاعدہ افتتاح کردیا

0

تفصیلات کے مطابق تحصیل سلارزئی برسدین روڈ کا قسمت بدلنے والا منصوبہ برسدین روڈ طویل جدوجہد کے بعد آج عملی شکل اختیار کرگیا۔ برسدین روڈ پر روز اول سے تحریک انصاف کے حکومت سے پہلے اوراب تحریک انصاف کے حکومت کے دوران منتخب نمائندگان میڈیا اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ تک جدوجہد کرتے رہے ، لیکن آج بلا آخر ایم این اے گل ظفر خان اور صوبائی وزیر انورزیب خان نے علاقے کے ترقی میں حائل بڑے منصوبے کے سنگ بنیاد رکھ گیا۔ ایم این اے گل ظفر خان اور منسٹر انو ر زیب خان نے برسدین روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر سرکاری آفسران کے علاوہ علاقائی مشران بھی موجود تھے،اس موقع پر علاقے کے عمائدین اور عوام نے پرجوش طریقے سے استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے گل ظفر خان ، صوبائی وزیر انورزیب خان اور دیگر نے کہا کہ برسدین کے ترقی میں سب سے بڑی روکاوٹ یہاںروڈ کا نہ ہونا تھا۔ یہاں جب تک روڈ نہ تھا تعمیر و ترقی کے تمام منصوبوں سے یہ علاقے محروم تھا۔ گذشتہ ستر سالوں سے یہ علاقے نہایت پسماندہ اور محروم تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر برسدین کے عوام سے وعدہ کیا جو بلا آخر پورا کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.