باجوڑ(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ خوشحال خان نے ضلع باجو ڑکا ایک روزہ دورہ کیا اور ضلع باجوڑ میں آٹے کے تقسیم اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر خوراک خیبر پختونخواہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع باجوڑ میں آٹے کے صورتحال پرتفصیلی بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے آٹے کے تقسیم کے حوالہ سے بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ کے گندم کا کوٹہ208میٹرک ٹن تھا جو کہ اب کم کرکے147میٹرک ٹن کردیاگیاہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع کے سالانہ ضرورت گندم ایک لاکھ پینتیس ہزار چھ سو سولہ (135616) میٹرک ٹن ہیں، ضلع میں گندم کا پیداوار 60ہزار میٹرک ٹن ہیں جبکہ 75616میٹرک ٹن کمی کا سامنا ہیں۔ ڈی سی باجوڑ نے بتایا کہ سبسیڈائزڈ آٹا کا کوٹہ اگر چہ کم ہے لیکن بازاروں میں آٹا دستیاب ہیں۔ دریں اثناء سیکرٹری خوراک خوشحال خان نے ضلع باجو ڑکے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور آٹے کا صورتحال کا جائز ہ لیا۔دورے کے موقع پر وافر مقدار میں آٹا دستیاب پایاگیا۔