عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرینگے۔ فیاض شیرپاؤ

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرینگے اور عوام کے جائز مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور محکمہ زراعت (توسیع) باجوڑکے زیر اہتمام بدھ کے دن فارم سروسز سنٹر راغگان میں علاقے کے زمینداروں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئے منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور محکمہ زراعت (توسیع) باجوڑ کے زیر اہتمام بدھ کے دن فارم سروسز سنٹر راغگان میں علاقے کے زمینداروں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور زمینداروں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کے دوران زمینداروں نے کھیتی باڑی میں مشکلات کے حوالے سے افسران بالا کو آگاہ کیا اور ان کے سامنے اپنے مسائل فصیح انداز میں بیان کئے۔اس موقع پر اکثریت زمینداروں نے محکمہ زراعت توسیع باجوڑ کے اقدامات کی تعریف کی اور ساتھ ساتھ مطالبات بھی کئے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.