ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر باجوڑ ڈاکٹر شفیق کے مطابق ضلع باجوڑ میں کورونا وائرس کے8نئے کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں جس سے ضلع میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد53ہوگئی ہیں۔ جبکہ تین مریض صحت یاب ہونے کے بعد فعال کیسز کی تعداد50ہوگئی۔ ڈاکٹر شفیق نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع باجوڑ میں روزانہ 150افراد کا سمپل لیاجاتاہے جس کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال خار، پشت ہسپتال، لرکلی ہسپتال اور ناوگئی ہسپتال میں کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں ایک سال کے دوران 955افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں 872دوبارہ صحت یاب ہوگئے۔ضلع باجوڑ میں ایک سال کے دوران کورونا وائرس سے 33افراد جاں بحق ہوئے۔