اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم کی صدارت میں جی ایچ ایس ایس گردئ اتمان خیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

0

حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کے خصوصی ہدایت پر شیڈول کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم کی صدارت میں جی ایچ ایس ایس گردئ اتمان خیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں تمام لائن ڈپارٹمنٹ کے سربراہان نے نے شرکت کی۔ عوام نے اپنے مسائل متعلقہ افسران کے سامنے رکھے جس کو ڈپارٹمنٹ کے سربراہان نے توجہ سے سنے۔اسسٹنٹ کمشنر خار نے خطاب کرتے ہوئے کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسائل اور امور کو نوٹ کیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کی پالیسی اور فزیبلٹی وزٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔علامہ مکینوں نے کھلی کچہری منعقد کرنے پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اور ضلع انتظامیہ کی اس اقدام کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.