مسلم لیگ ن کو باجوڑ میں بہت بڑا دھچکہ، اہم رہنماء خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، مسلم لیگ ن کو باجوڑ میں بہت بڑا دھچکہ، اہم رہنماء خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فاٹا کے سابق ترجمان عبدالمنان جانباز ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکرجماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔شمولیتی تقریب عبدالمنان جانباز کے حجرے صدیق آباد پھاٹک میں منعقد ہوئی۔ شمولیتی تقریب سے امیر جماعت اسلامی باجوڑ حاجی سردار خان، نائب امیر قاری عبدالمجید، محمد حمید صوفی، عبدالمنان جانباز و دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سردار خان، قاری عبدالمجید اور جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین نے کہاکہ جماعت اسلام کا دامن صاف ہے، جماعت اسلامی ملک میں کرپشن اور اقربا پروری اور اسلامی نظام کے ترویج کیلئے کوشاں ہیں۔ جماعت اسلامی میں دیگرجماعتوں سے سرکردہ افراد اور رہنماوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام چلے ہوئے کارتوسوں کو مسترد کرچکی ہے اور جماعت اسلامی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.