باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، تحصیل ماموند علاقہ منارکوٹ سے تعلق رکھنے والے عثمان غنی کو نیشنل یوتھ اسمبلی نے سال 2021 کیلئے ڈسٹرکٹ لیڈر باجوڑ مقرر کیا، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میں تمام نیشنل یوتھ اسمبلی کے لیڈر شپ کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھ پر اتنا اعتماد کیا، اور ایک مشکل ذمہ داری سونپ دی۔ یوتھ اسمبلی کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے علاقے کے مسائل اور نوجوان نسل کو درپیش مشکلات کو یوتھ اسمبلی کے فلور سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا اور یہی کوشش صرف اسمبلی کے فلور سے ہی نہیں بلکہ لوکل سطح پر بھی حل کرنے کی کوشش کرونگا اور خاص طور پر یوتھ کو مرکوز رکھو گاچاہےَ۔