تفصیلات کے مطابق باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے سال 2021 کیلئے انتخابات پر امن ماحول میں مکمل ہوگئے۔ عرب گل صدر جبکہ نظر حکیم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ دیگر ممبران میں حیائخان فنانس سیکرٹری، عطاء اللہ ایڈوکیٹ لائبریرین، علاء الدین بلا مقابلہ نائب صدر، قدیر احمد ایگزیکٹیو ممبر، ضیائالرحمان انفارمیشن سیکرٹری جبکہ احسان غنی جائنٹ سیکرٹری متخب ہوگئے ہیں۔ نومنتخب صدر عرب گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نہایت پرامن اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بارکونس کے ساتھ باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے ٹوٹل 23 ووٹ رجسٹرڈ تھے جو کہ تمام کاسٹ ہوگئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ انشاء اللہ باجوڑ بار ایسوسی ایشن اور باجوڑ کے وکلاء کیلئے ہر ممکن خدمت کرسکیں اور جونیئر وکلاء کو درپیش مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ وکلاء برادری باجوڑ کے عوام کو عدالتی معاملات میں آسانی فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔ تاکہ باجوڑ کے عوام انصاف کے حصول میں کامیاب ہوں۔