باجوڑ کے تحصیل اتمان خیل علاقہ وی سی چینہ گئی میں محکمہ زکوٰۃ باجوڑ کی جانب سے غرباء میں زکواۃ چیکس تقسیم کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین مولانا قاسم شاہ ربانی ، تحصیل اتمان خیل چیئرمین حیات اللہ ، لوکل زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین عرفان زیب ، فوکل پرسن ٹو انورزیب خان ، فضل منان عابد نے مستحق افراد میں چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین مولانا قاسم شاہ ربانی نے کہا کہ ہم نے آج اپنے علاقے کے 22 انتہائی مستحق، لاچار افراد اور بیواؤں میں پہلی مرتبہ شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے 2،64000 روپے کے چیکس تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم علاقے کی تمام مستحق افراد تک ان کا حق پہنچائیں گے