علاقے میں بہت قربانیوں کے بعد امن ایا ہوا ہے۔ ڈی سی باجوڑ

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کے افس میں جمعیت علمائے اسلام کے وفد کا جرگہ منعقد ہوا جس میں سیکورٹی فورسز حکام قبائیلی مشران اورعلماء کرام نے شرکت کی۔جرگہ میں آمن و امان ، زمینی و دوسرے تنازعات کی وجہ سے خراب صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے بات چیت کی گئی۔ وفد نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائیلی ضلع باجوڑ میں زمین کے تنازعوں اور ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا آس کے روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق نے کہا کہ قبائیلی عوام کی قربانیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم کیا گیا ہے اب مقامی تنازعوں پر امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی اجازتِ نہیں دے گے اس لیے قبائیلی عوام امن کو برقرار رکھنے ترقیاتی کاموں کی خاطر آپس کے مسائلِ جرگوں اور مفاہمت کے زریعے حل کیا کریں ہم تعاؤن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت مشکل کے بعد یہاں پر امن قائم کیا گیا ہے اس لیے اس پر امن فضاء کی قدر کرنی چاہیئے اور مزید ترقی کے لیے حکومت سے تعاون کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.