مولانا عبدالسلام شہیدؒ کے قاتلوں کے گرفتاری تک ہفتہ وار احتجاج کریں گے۔ جے یو آئی باجوڑ

0

۔ ہر تحصیل کے مین بازار میں ہر اتوار کو احتجاج کریں گے۔ اگر پھر بھی قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو خارچوک سے لیکر سول کالونی تک مین روڈ پر دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی باجوڑ کے امیر مولانا عبدالرشید ، مولانا لائق ، حاجی سید بادشاہ و دیگر نے جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام باجوڑ کے ہیڈکوارٹر خار بازار میں چند دن پہلے بی دردی سے شہید ہونے والے مولانا عبدالسلام کے قاتلوں کے عدم گرفتاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے سے امیر جمعیت علمائے اسلام باجوڑ سابقہ سنییٹر مولانا عبدالرشید، جنرل سیکرٹری مولانا محمد لائق، امیر تحصیل ماموندمولاناسیدشمس الزمان ، جنرل سیکرٹری تحصیل ناوگئی مولانا حمیداللہ، امیرتحصیل سالارزئی مولانا فتح اللہ، سنئیرنائب صدر حاجی سید بادشاہ و دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ مولانا عبدالسلام اور مفتی سلطان محمد کے ورثا کو شہداء کو پیکج دیا جائے ۔ باجوڑ میں علماء کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ مفتی سلطان محمد اور مولانا عبدالسلام کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران باجوڑ پشاور شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.