تحصیل ماموند گاؤں کلان میں پانچ بھائیوں کا آپس میں گھریلو تنازعہ تھا۔ جس میں اکرام خان سلیمان خیل اور تھانہ خیل قوم مشرانوں نے بھر پور کوشش کی۔ دونوں فریقوں کے مابین تھانہ خیل قومی اتحاد کمیٹی نے کامیابی سے حل کیا۔ اس موقع پر اکرام خان سلیمان خیل نے کہا کہ لڑائی جھگڑے کسی مسئلے کا حل نہیں ہم کوشش کریں گے کہ علاقے میں موجود تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر مشران میں سے حوالدار نصیرخان ، حاجی مہمند ، حاجی معشوق ، شیرزامان خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔