سول ڈیفنس باجوڑ کے رضاکاروں نے عوام میں کرونا ویکسین کے فوری استعمال کیلئےسے اگاہی مہم شروع کردی۔

0

 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس حکومت خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس باجوڑ کے رضاکاروں نے عوام میں کرونا ویکسین کے فوری استعمال کیلئے آج سے اگاہی مہم شروع کردیا۔ نو مُنتخب   پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس آرگنازئشن باجوڑ محمد طاہر خان نے علاقہ شینکوٹ اور گردنواح کے عوام  اور خاص کر پچاس سال سے زائد عمر والے افراد کو کرونا ویکسین لگانے کی اہمیت سے آگاہ کیا،اور موقع پر درجنوں افراد کو کنوینس کرکے اُن کیلئے کرونا ویکسین کی نیشنل ہیلتھ سروسز سے 1166 پر شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن بھی کردیا۔تمام رجسٹرڈ آفراد کو آئندہ چند دنوں میں ویکسینیشن سنٹرز میں ویکسین لگانے کیلئے بلایا جائے گا۔  مزکورہ مہم کو ضلع کے باقی علاقوں میں بھی چلانے کیلئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے سول ڈیفنس باجوڑ کے رضاکاروں کو فوری احکامات دئیے ہیں۔ تاکہ ممکن حد تک عوام کو ویکسین لگاکر کرونا کے موذی مرض پر قابو پایا جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.