امت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد ہی امت کی کامیابی ہے ۔ مولانا عبد الرشید

0

امت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد کے لئے تن من جان جی قربانی دینا اپنے آپس کے اختلافات کو پست پشت ڈالنا ہوگا۔ مولانا عبد الرشیداخلاص نیت سے علم دین حاصل کرنا جب تک اخلاص نہیں ہوگا ترقی و کامیابی نہیں ملی گی۔ سابقہ سنیٹیر مولانا عبد الرشیدتفصیلات کے مطابق جامعہ مدنیہ چمن خار میں تفسیر القرآن جو سابقہ سنیٹیر مولانا عبد الرشید امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع باجوڑ کررہے تھے آج آخری درس تفسیر کے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چند نصیحتیں کرتا ہوں جن پر عمل کرنا ہم سب کے لیے باعث خوشی و مسرت ہوگی انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہاعلم راسخ کے لیے جہد مسلسل کرنا ہوگا۔ اور خلاص نیت سے علم دین حاصل کرنا جب تک اخلاص نہیں ہوگا ترقی و کامیابی نہیں ملی گی۔ اپنے حاصل کردہ علم پر عمل کرنا اور اسی کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرنا۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد کے لئے تن من جان جی قربانی دینا اپنے آپس کے اختلافات کو پست پشت ڈالنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اغیار و مغرب والوں کا یہی کوشش ہے تاریخ گواہ ہے کہ امت مسلمہ کو پارہ پارہ کرنے میں یہی سازش تھی ان کی۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا قرآن تفسیر کو اپنے رائے سے نہیں دینا بلکہ علماء دیوبند کے تفاسیر دیکھ کر کرنا۔ انہوں نے کہا عوام الناس سے درخواست کی کہ علماء کے اقتداء کرنا لازم پکڑنا ہوگا، یہی علمائے انبیاء کے ورثاء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے عقائد کے تحفظ کے لیے اور فحاشی کو بند کرنے علمائے اسلام کا ساتھ دینے میں ہمشیہ اپنے آپ کو آگے کریں۔ کفر اور اہل کفر جیسے متفق ہیں ایسے مسلمانوں کو بھی اتحاد بنانا ہوگا۔پروگرام کے آخر میں درس قرآن و دورہ تفسیر القرآن میں شریک 250 طلباء کو اسناد تفسیر دئے گئے۔پروگرام میں مولانا مفتی نعیم فیضانی، مولانا کلیم اللہ، مولانا فضل عظیم، مولانا محمد علی، مولانا ہدایت اللہ، مولانا ضیاء اللہ جان حقانی، قاری مصطفی کے علاؤہ کثیر تعداد میں عوام الناس و علماء کرام نے شرکت کی، درس قرآن کے اختتام پر مولانا عبد الرشید نے دعا کی جس میں ملک کی سالمیت و تحفظ علمائے دین کے ترقی و بقاء اور استحکام کے لیے دعا کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.