صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاو اور تحصیل میونسپل آفیسر محمد فیاض خان کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکارعنایت قلعہ نزد بادسمور میں بند کیلورٹس کی صفائی اور ساتھ ہی تمام متصلہ نالیوں کی صفائی میں مصروف ہیں تاکہ شہر میں نکاس آب کے سسٹم کو بہتر بنایا جاسکے جبکہ دوسرے طرف اہلکار بائی پاس روڈ خار نزد نواب قلعہ اور نعیم خان مارکیٹ میں جمع ہونیوالے گند کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں تاکہ اہل علاقہ کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔