پختونخوا ریڈیو ایف ایم 91.1میں جاری 40 روز ہ درس قرآن کا اختتام ، قرآن مجید ہمارے معاشرے کے اصلاح کیلئے واحد حل ہے۔ قرآن مجید کے پیغام کو ہم اپنے زندگی کا حصہ بنائیںتو ہماری دنیا و آخرت سنور جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پختونخوا ریڈیو ایف ایم 91.1میں جاری 40درس قرآن کا اختتامی دعائیہ تقریب کے موقع پر درس قرآن کے خدمات سرانجام دینے والے اور باجوڑ کے جید عالم دین مفتی طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں ریڈیو کا کردار نہایت واضح ہے ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں درس قرآن یہاں کے عوام پر بہترین نتائج مرتب کرے گا۔ انہوں نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 91.1باجوڑ کے منتظمین اور حکومت خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو سے نشر ہونے والے درس قرآن مجید سے عوام کے زندگیوں میں بہترین اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کا معاشرے میں کردار نہایت واضح اور موثر ہے ۔ ان کے کردار اور بیان کے باعث معاشرے کے اصلاح میں بے پناہ مدد ملتی ہے ۔ درس قرآن کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور کرونا و دیگر امراض سے تحفظ کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئیں۔