کمانڈنٹ کیڈٹ کالج مامد گٹ بریگیڈیئر محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کو عام کرکے ہی مہذب معاشرے کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے کیڈٹ کالج مامد گٹ کام کررہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مامد گٹ کیڈٹ کالج میں دوسری انٹری کے طلباء کیلئے منعقدہ استقبالیہ تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کویڈ 19 کیوجہ سے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے منایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج مامد گٹ دوسری انٹری کے طلباء کے لئے استقبالیہ کا انعقاد کیاگیا۔ کیڈٹ کالج مامد گٹ اٹھویں کلاس کی دوسری انٹری سیشن 2021 میں 22 کے طلباء کی آمد ہوئی -آٹھویں کلاس کی دوسری انٹری سال 2021, 2022 کو سادگی سے سرانجام دیا گیا۔ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ، کیڈٹ کالج مامد گٹ نے اپنی 8 ویں کلاس کی دوسری انٹیک حاصل کی۔ کمانڈنٹ کیڈٹ کالج مامد گٹ بریگیڈئیر محمد ظفر اقبال نے اپنی ٹیم کے ساتھ نئے طلباء کو دلی طور پر خیرمقدم کیا۔ کویڈ 19 کی وجہ سے تمام تر حفاظتی ایس او پیز کو فالو کیا گیا تھا۔ کیڈٹ کالج مامد گٹ کو پہلے دن 100 میں سے 100 کیڈیٹس موصول ہوئے جن میں سے ایک طالب العلم کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔دوسری انٹری کے لئے انٹری ٹیسٹ میں 1382 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی تھی جن میں سے 100 امیدوار کامیاب قرار پائے گئے ۔ کمانڈنٹ کیڈٹ کالج نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں نے جس مقصد کے تحت یہاں داخلہ لیا ہے اس میں پوری لگن کے ساتھ اپنے استعداد کو بنائیں دنیا میں باصلاحیت افراد کی ہی پوچھ ہوتی ہے کالج انتظامیہ اپکے تعلیم کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دیکر ایک مہذب اور پرامن معاشرے کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کیلئے کیڈٹ کالج مامد گٹ کام کررہاہے