ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑشیرین ذادہ نے کہا ہے کہ باجوڑ میں تمام سکولز7 جون سے کھولے جارہے ہیں، جبکہ جماعت دہم سے جماعت بارہوئیں تک کلاسز پہلے سے جاری ہیں۔ حالیہ بھرتیوں میں ہم پہلی بار خصوصی افراد (معذور افراد) کو ان کا قانونی حق دے رہے ہیں، اور ہماری کوشش ہے کہ محکمہ تعلیم میں اب تک خصوصی افراد کے لئے مختص کوٹے پر بھرتیوں سے خالی رہ جانے والے تمام پوسٹوں پر ہم انہی خصوصی افراد کو بھرتی کریں گے تاکہ دیگر محکمہ جات کے لئے ایک مثال بنے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 414 نئے اساتذہ کرام کے بھرتی کا عمل جاری ہے جن کے بھرتی سے ضلع باجوڑکاتعلیمی معیار بہتر ہوجائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں جن میں سرحدی علاقاجات سمیت کئی دوردراز دیہات شامل ہیں وہاں پر منتخب نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے سفارش پر صوبائی حکومت نے 35 نئی پرائمری سکولوں کی منظوری دی ہے جن میں 12 پرائمری سکولوں کی پی سی ون ڈاریکٹریٹ کو بھیج دیا گیاہے۔ جبکہ باقی سکولوں کا فیزبیلٹی رپورٹ پر کام جاری ہے۔
ڈی ای او شیرین ذادہ کا کہنا تھا کہ 35 نئی سکولوں اور محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ کے دیگر مختلف منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کے لئے سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم کے ساتھ صوبائی وزیر انورزیب خان کے قیادت میں عنقریب ملاقات مقرر ہے جس میں چند اہم ایشوز پر بات چیت ہوگی، جن میں ریشنلائزیشن یعنی چالیس طلباء پر ایک استاد والی پالیسی کی منظوری پر بات کی جائی گی جس کے لئے پہلےہی سے پرائیمری لیول پر 1361 اساتذہ کے بھرتیوں کا پروپوزل صوبائی ڈاریکٹریٹ کو بھیج دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ ملاقات میں لیس SNEs, سکولوں ، 113کلاس رومز التوا کے شکار کا مسئلہ، 40 منظور شدہ سکولز کی اپگریڈیشن پر جلد کام شروع کرنے جن میں 17ہائیر سیکنڈریز، 17 ہائی سکول، 6مڈل شامل ہیں۔ اور 6ہائیرسیکنڈری سکولز نان ڈیوپلمیٹ بیس پر منظوری دینے کے لئے بھی اس ملاقات میں بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہائی سکولوں کوایمرجنسی بنیاد پر ہائر سیکنڈری بنانے کے لئے ایس این ای ڈاریکٹریٹ کو بھیج دیاگیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع باجوڑ میں 16 سکولز جو 2016کے سالانہ ترقیاتی سکیم کے منصوبے ہیں ان سکولوں کے لئے فنڈ منظور ہوچکاہے اس کو ریلیز کرانا بھی میٹینگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔