آج خار باجوڑ میں باجوڑ قومی اتحاد کا ایک گرینڈ قبائیلی جرگہ ہوا جس باجوڑ کے دونوں بڑے اقوام ترکھانی اور اتمان خیل کے قبائیلی مشران نے شرکت کی ۔
جرگے نے خیبر پختونخواہ کے ساتھ انضمام سے پیدا شدہ صورتحال اے ڈی آرسیسٹم، لیوز اور دوسرے قبائیلی اور علاقائی مسائل پر مشاورت اور فیصلے کئے ۔
جر گے نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں فاٹا کے خیبرپختونخواہ کےساتھ جبری انضمام کو مسترد کیا اور فاٹا کے الگ حیثیت کے بحالی تک اپنا جدو جہد جاری رکھنے پراتفاق کیا اے ڈی آر کے شکل میں غیر روایاتی جرگے کو مسترد کیا اور اصل رسم و رواج کے مطابق با اختیار اور قانونی جرگے کے بحال ہونے کا مطالبہ کیا کیونکہ کیونک قبائیلی جرگہ اور سول عدالت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اسلئے قبائیلی رسم رواج کے مطابق اصل جرگہ بحال کیا جائے ۔فاٹا لیوز فورس بنایا جائے اور فاٹا لیوز فورس کو دوسرے سول سکیورٹی فور س کے طرح مراعات دیا جائے تھانہ کلچر اور پٹوار نظام کو مسترد کرکے حکومت سے پورے فاٹا کو ٹیکس فری ہونے کا مطالبہ کیا ۔ آئندہ کیلئے جرگوں اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا آئندہ جرگہ کے 13 جون اتوار کا دن مقرر کرکے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
فاٹا کے خیبرپختونخواہ کےساتھ جبری انضمام کو مسترد کرتے ہیں،فاٹا کے الگ حیثیت کے بحالی تک اپنا جدو جہد جاری رکھیں گے۔ قبائلی عمائدین
You might also like