باجوڑ، قومی نوجوان پالیسی ساز کونسل میں انتخاب باجوڑ کے ان نوجوانوں کے نام کرتا ہوں جو ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہیں۔ میں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار یوتھ آف باجوڑ کے جانب سے چیئرمین ریحان زیب کی نوجوان پالیسی ساز کونسل میں انتخاب کے بعد ان کے اعزاز میں یوتھ آف باجوڑ کے جانب سے منعقدہ ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منعقدہ تقریب سے یوتھ آف باجوڑ کے صدر ملک عرفان زیب، حبیب گل، پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے بہادر سید، ملک جہانزیب، ایوب خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد نوجوان نے شرکت کی اور ریحان زیب کے انتخاب کا خیرمقدم کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ریحان زیب کو قومی نوجوان کونسل میں شامل کیا ہے۔ کونسل وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سے ملکر 10 کروڑ نوجوان آبادی کیلئے نئی پالیسی تشکیل دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ آف باجوڑ کے بانی و اولین چیئرمین ریحان زیب خان نے کہا کہ قومی نوجوان پالیسی ساز کونسل میں انتخاب باجوڑ کے ان نوجوانوں کے نام کرتا ہوں جو ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہیں۔ میں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔