ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی زاہد کمال نے تنگی بازار کا دورہ کیا۔

0

باجوڑ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی زاہد کمال نے تنگی بازار کا دورہ کیا۔ اور وہاں پر مختلف اشیاء کے قیمتیں چیک کی جوکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے نرخناموں کے مطابق پائے گئے ۔اے سی نے دکانداروں کو ہدایات جاری کی کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ۔ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کریں اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھیں۔ اس کے علاؤہ بازار میں تمام ہوٹلز کے صفائی بھی چیک کی گئی جوکہ ناقص پائی گئی جس پر ہوٹلز کے مالکان سے شناختی کارڈز اکھٹے کئے گئے تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.