ڈی سی اور ٹی ایم او کے ہدایت پر 15روزہ خصوصی صفائ مہم زور و شور سے جاری ہے

0

صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ اور تحصیل میونسپل آفیسر خار محمد فیاض خان کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکار 15روزہ خصوصی صفائ مہم کے سلسلے میں ضلع باجوڑ کے مختلف مقامات پر صفائ میں مصروف ہیں۔اہلکاروں نے آج بائی پاس روڈ نواب قلعہ خار پر جمع ہونیوالے گند کو ٹھکانے لگادیا اور ساتھ ہی بائ پاس روڈ نواب قلعہ، سبزی منڈی خار، ہیڈکوارٹر باجوڑ سکاوٹ، سکاوٹس مارکیٹ خار سمیت مختلف مقامات سے گند کے بھرے ہوئے کنٹینرز بھی ہٹا دیئں جبکہ دوسرے طرف اہلکار جناح بس ٹرمینل شنڈئی موڑ اورسول کالونی خار میں بہتر نکاس آب کیلئے نالیوں کی صفائی اور اس سے نکالے جانے والے گند اور سول کالونی خار کے مختلف دفاتر، ریسٹ ہاوس، ضلعی عدالت ہائی باجوڑسمیت رہائیشی مقامات سے ڈسٹ بن کی بھی صفائی کی تاکہ شہر میں بہتر نکاس آب سمیت اہلیان علاقہ کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.