ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع باجوڑمیں بھی انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔

0

ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع باجوڑمیں بھی آج سے انسدادِ پولیو مہم کا با قا عدہ آغاز ہو چکا ہے مہم کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ بشمول ضلع انتظامیہ کے افسران نے پولیو ٹیموں کی نگرانی کی.اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل کی کہ پو لیو ایک موذی مرض ہے ہم سب نے مل کر اس موذی مرض کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
عوام الناس پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکے۔پولیو ورکرز تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے آپ کے دروازے پر دستک دیں گے، اپنے بچوں کو معذوری سے بچا کر خوشحال مستقبل فراہم کرنے کیلئے ان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.