15 روزہ خصوصی صفائی ضلع باجوڑ کے مختلف مقامات سے غیر ضروری اور غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹائے گئے

0

صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ اور تحصیل میونسپل آفیسر خار محمد فیاض خان کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکار 15روزہ خصوصی صفائ مہم کے پانچویں روزایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار شیر رحمان کے ذیر نگرانی ضلع باجوڑ کے مختلف مقامات سے غیر ضروری اور غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹانے میں مصروف ہیں۔ اہلکاروں نے آج فرش کالج تا علاقہ گنگ تک سڑک پر بنایے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو مسمار کیا، اور ساتھ ہی سڑک کے نزدیک رہائیش پذیر لوگوں کو خبردار کیا کہ بغیر ضرورت اور بلا اجازت سپیڈ بریکرز بنانا غیر قانونی فعل ہیں لہٰذا اس سے گریز کریں تاکہ لوگوں کو امدورفت میں آسانی ہو۔ جبکہ دوسرے طرف اہلکاروں نے آج بائی پاس روڈ خار نزد مغل سروس سٹیشن خار تا عنایت قلعہ سٹینڈ سڑک کے اطراف میں واقع نالیوں کی صفائی کی اور ساتھ ہی گند کو بھی ٹھکانے لگادیا اور ساتھ ہی اہلکار محلہ میاں شاہ جہان شہید خاراور سول کالونی خار کے مختلف دفاتر اور رہائیشی مقامات پر جمع ہونیوالے گند کے صفائی میں مصروف ہیں تاکہ شہر میں بہتر نکاس آب سمیت اہلیان علاقہ کو صاف ستھرا ماحول میسر پو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.