ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس باجوڑ محمد سہیل خان نے ضلع باجوڑ کےمختلف علاقوں میں سول ڈیفنس پاکستان کے مقاصد اور مثبت تشہیر پر مبنی ڈیجٹل پوسٹر لگانےکاآغاز کردیا۔ ترجمان سول ڈیفنس باجوڑ کے مطابق ان شاءاللّہ آئیندہ چند دنوں میں پورے باجوڑ کے عوام کو سول ڈیفنس پاکستان کے مقاصد اور دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سول ڈیفنس آرگنائزیشن میں بطور رضاکار شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے عوام میں ایک جامع آگاہی مہم بھی چلائی جائی گی۔