چارمنگ کو ہمیشہ کے لئے نظر انداز کیا گیاہے جس کے لیے اب ہم ہر حد تک جائیں گے، نومنتخب صدر
شاہی باغ پشاور میں علاقہ چارمنگ کے ملکان، مشران، علماء اور نوجوانوں کے کثیر تعدادنے متفقہ طور پر ایک غیر سیاسی تنظیم ” چارمنگ تحفظ حقوق کونسل” کے نام سے تشکیل دی ۔ فورم کا مقصد علاقے کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانا اور علاقے کے محرومیوں کو حکام بالا تک پہنچانا ہوگا ۔ موقع پر موجود مشران اور نوجوانوں نے متفقہ طور پر عبد الوہاب عرف بابا کو فورم کا صدر اور افتخار خانزادہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا ، صدراور جنرل سیکرٹری مزید کابینہ بنانے میں خودمختار ہونگے۔نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ چونکہ چارمنگ کو ہر وقت میں نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ آج کے اس ترقیاتی دور میں بھی علاقہ چارمنگ ایک ویرانے کا منظر پیش کررہا ہے، اس وجہ سے علاقے کے نوجوانوں اور بزرگوں نے متفقہ طور پر ایک غیر سیاسی تنظیم بنانا ضروری سمجھا جو اپنے علاقے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گی۔