باجوڑمیں ڈاکٹر خلیل الرحمن کی زیر قیادت لغڑئی بازار میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد ۔ریلی میں ماموند کی نوجوانوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔ریلی کے شرکا ء سے ڈاکٹر خلیل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آنے والے نسل کے لئے ڈیم بنالے تاکہ مستقبل کیلئے ملک پانی کے بحران سے بچ سکے مزید کہا ملک کو قرضوں کے دلدل سے نکالنے کے لئے منصوبہ بندی کریں تاکہ مستقبل میں ہم وڑلد بینک اور اء ایم ایف کے پنجو سے آزاد ہو سکے ڈاکٹر خلیل الرحمان نے اورسیز پاکستانیوں کا شکریہ آدا کیا کہ ان لوگوں کی وجہ انشااللہ پاکستان بہت جلد قرضوں سے آذاد ہوگا اور یہ اورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نجیب اللہ ہلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پوری دنیا کا مقابلہ کرہے ہیں ہمارے فرض ہے کہ پاک فوج کے حوصلہ افزائی کریں۔ لیبر ونگ کے ایڈیشنل سیکرٹری ضیا الدین اور لیبر ونگ کے ڈپٹی جرنل سیکرٹری برہا ن ، ذاکر اللہ، شکیل احمد، محمد یوسف، محمد نزیر، نوردین ، آرشد خان،خورشید،ملک اسماعیل بدان،محمد ذادہ،جویر،رضوان،دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔