ضلع باجوڑ کے تمام مکینوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ راغگان سمال ڈیم کے دروازوں کو چیکنگ کیلئے بند کردی گئی ہے جس سے ڈیم میں پانی کی مقدار روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔ اس بنا پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ نے تاحکم ثانی ڈیم کے قریب جانے پر دفعہ 144 نافذ کیا تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔جان ہے تو جہان ہے اسلیئے اپنے بچوں کو ڈیم کے قریب جانے وہاں تیرنے اور نہانے سے روکے۔کیونکہ وہاں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اپنے پیاروں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دے۔