اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے اج ایک قریبی دوست نے رابطہ کیا کہ حکومت ہمارے ساتھ سارے پاکستانیوں سے مختلف سلوک کرتی ہے۔ حکومت کے نئے اعلان کیمطابق 18 سال کے عمر تک ہر شہری کو کورونا ویکسین لگائی جاتے ہیں جبکہ ہم نے ہسپتال انتظامیہ سے بار بار رابطہ کیا کہ ہمیں ویکسین لگا دیں لیکن ہسپتال انتظامیہ نے انکار کیا کہ ہمیں حکومت کی طرف سے ابھی تک اجازت نہیں ملا ہے کہ ہم آپکو ویکسین لگائے۔ ملک کے دوسرے حصوں (اسلام اباد۔پشاور ۔تیمرگرہ وغیرہ کے ہر ہسپتال اور سنٹر میں کورونا کیخلاف ویکسین لگائے جاتے ہیں جسکے پاس قومی شناختی کارڈ پاسپورٹ ویزہ وغیرہ ہو لیکن باجوڑ میں وہ طریقہ کار مختلف ہےلہذا باجوڑ ضلعی انتظامیہ ، ہسپتال انتظامیہ اورہمارے نمائندے اس مسئلہ کا حل نکالیں اور سمندر پار پاکستانیوں کو اس مشکل سے نجات دلادیں۔