ڈائریکٹر سول ڈیفنس حکومتِ خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیآض شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر آج سول ڈیفنس آرگنائزیشن باجوڑ کے رضاکاروں نے راغگان ڈیم میں غوطہ خوری اور کشتیاں چلانے کا باقاعدہ طور پر عملی تربیت حاصل کرنے کا آغاز کیا۔ یہ تربیت پہلے فیز میں مزکورہ ڈیم کے قریب رہائش پذیر کُل 20 رضاکاران کو دی جائیگی۔ یہ تربیت ہلال باجوڑ برانچ اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے دی جارہی ہے۔یاد رہے کہ ضلع باجوڑ میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے دو نئے ڈیم بنائے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے عوام کو بار بار منع کرنے کے باوجود ڈیم کے اطراف میں عوام بڑے تعداد میں پکنک کیلئے آرہے ہیں۔ جس کیوجہ سے کای بھی ناخوش گوار حادثہ پیش آنے کا امکان ہوسکتا ہے۔ترجمان سول ڈیفنس باجوڑ کے مطابق آفسران بالا نے حالات کے پیش نظر سول ڈیفنس آرگنائزیشن باجوڑ کے رضاکاروں کو کسی بھی حادثے کے صورت میں فوری رسپانس کرنے کے لئےمذکورہ عملی تربیت/ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔ تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں عوام کی زندگی کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے۔ملی تربیت کا آغاز کیاگیاہے۔