ایم این اے گل ظفر خان کا ڈبر، جانی شاہ اور بیلوٹ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، علاقے میں ترقیاتی کاموں کا موں کا جال بچھا دیا ہے۔ جس نئے باجوڑ کا اپنے ووٹر سے وعدہ کیا تھا اس وعدے کو پورا کررہے ہیں۔ ایم این اے گل ظفر خان
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان نے گذشتہ روز ڈبر کا دورہ کیا اور علاقے کے عمائدین سے ملاقات کی،ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا،انہوں نے ڈبر ماموند میں ایک کلومیٹر پی سی سی روڈ، واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیلوٹ ماموند میں بھی باچاحاجی کورونہ میں بھی پی سی سی روڈ کے منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر تعمیراتی کا افتتاح کیا۔ ایم این اے گل ظفر خان کے ہدایت پر ان کے سیکرٹری داود خان پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حاجی فیروز شاہ کا PCC روڈ مکمل ہونے کے بعد افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے گل ظفر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام علاقہ کی مشکلات کے ازالے میں دن رات مصروف عمل ہیں اور پی ٹی آئی کی کوشش رہی ہے کہ علاقے کی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے اور آج تک اس میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا موں کا جال بچھا دیا ہے۔ جس نئے باجوڑ کا اپنے ووٹر سے وعدہ کیا تھا اس وعدے کو پورا کررہے ہیں۔
ایم این اے گل ظفر خان کا ڈبر، جانی شاہ اور بیلوٹ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
You might also like