قبائلی ضلع باجوڑ میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔

0

باجوڑ ( باجوڑ نیوز) قبائلی ضلع باجوڑ میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔ منشیات فروشوں کی گرفتاری اور ان کیخلاف کاروائی کیلئے باجوڑ کے تاریخ میں پہلی بار پولیس فورس کا خصوصی دستہ تشکیل دیاگیا۔ باجوڑ بھر میں بڑے پیمانے پرمنشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کا آغاز ہوگیا۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد زمان نے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کے قیادت میں میڈیا کے نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان، آئی جی پولیس معظم جان انصاری اور آرپی او ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں باجوڑ میں منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیاگیاہے اور ان کیخلاف منشیات کے خاتمے کی ٹیم (نیٹ)تشکیل دیاگیا ہے جو باجوڑ کے مختلف علاقوں ہیڈکواٹر خار، ناوگئی، ماموند، سلارزئی، اتمانخیل، برنگ میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے باجوڑ سے منشیات فروشوں اور منشیات کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔ کیونکہ منشیات ہمارے نئے نسل کو تباہ کررہے ہیں۔ ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ باجوڑکے تمام مکاتب فکر کے لوگ اس کار خیر میں پولیس فورس کا ساتھ دیں۔ تاکہ اس ناسور کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہے اور ان کے گرفتاریوں کیلئے باجوڑ بھر میں خصوصی مہم شروع کیا جارہاہے جوکہ منشیات کے خاتمہ تک جاری رہیگا۔دوسرے جانب باجوڑ کے عوام نے ڈی پی او کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.