2007سے دوردراز علاقوں میں سکولوں اور حجروں میں قوم کے نسلِ نو کو تعلیم سے اراستہ کررہے ہیں۔ مقررین
تفصیلات کے مطابق فیڈز ٹیچرزباجوڑ کا پریس کلب خار میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر، محمد شعیب جنرل سیکرٹری ذبیح اللہ ،نائب صدر عرفان اللہ، سیکرٹری اطلاعات صدیق اللہ ، سیکرٹری مالیات کلیم احمد نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ فروغ تعلیم میں خصوصی تعاون کرتے ہوئے این سی ایچ ڈی کے تحت 2007 سے دور دراز علاقوں میں سکولوں ، حجروں میں طلباء کو جمع کرکے تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ، شروع میں ہم ایک ہزار روپیہ ماہانہ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے جو اب آٹھ ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے ، اب حکومت ان فیڈز ٹیچر کو مستقل کرنے کے بجائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈڑی ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بھیج رہی ہے جو کہ سراسر ظلم و زیادتی ہے جس کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں ، ہم اپنی مدد آپ کے تحت سکولوں میں پانی بجلی اور دیگر ضروریات فراہم کرکے بچوں کو پڑھارہے ہیں ، لہذا ہمارے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں مستقل کیا جائے
فیڈز ٹیچرز کا مستقلی کے لئےباجوڑ میں احتجاجی مظاہرہ ،
You might also like