باجوڑ، دواگئی ماموند میں بلا خر روڈ کا افتتاح ہوگیا ۔ علاقے کے عوام میں خوشی لہر دوڑ گئی

0


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر با جوڑ افتخار عالم کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ذاہد کمال نے گاوں دواوگئی تحصیل ماموند کا دورہ کیا ۔مذکورہ گاوں ایک گنجان آباد گاوں ہے جوکہ اس دور جدید میں زنداگی گزارنے کی بنیادی ضرورت یعنی سڑک سے محروم رہ گیاتھا، یاد رہے کہ اسی گاؤں والوں نے سڑک تعمیر کرنے کے لیے انتھک کوششیں کی تھیں اور بالآخر دو مرتبہ پورے گاوں والوں نے پولیو ویکسین سے انکار کیا تھا۔ اے سی ذاہد کمال نے گاوں کے عمائدین سے وعدہ کیا تھا کہ گاوں کو سڑک تعمیر کرنے کے لیے میں اپنا بھرپور کوشس کرونگا،جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آج ہی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ پورے گاوں والوں نے اے سی ذاہد کمال کی کوشش کو سراہتے ہوئے بہت شکریہ ادا کیا۔ اے سی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے کچہ سڑک تعمیر کرنے کا افتتاح کیا اور انشااللہ بہت جلد اس کا بلیک ٹاپینگ ہوگی جس سے نہ صرف مذکورہ گاوں کو درپیش مسائل حل ہوجائے بلکہ سڑک کی تعمیر سے گاوں ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوجائیگا اور زندگی کے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ممکن ہو جائیگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.